مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحر روم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ فلسطینی شہداء کے جسموں پر شدید شکنجہ اور تشدد کے واضح آثار ملے ہیں، اور اس حوالے سے فوری بین الاقوامی تحقیقات ضروری ہیں۔
ادارے کے مطابق، اسرائیل نے 120 شہداء کے جسم واپس کیے ہیں، جن پر رسی کے نشان گردن پر، قریب سے چلائی گئی گولیوں کے نشانات، ہاتھوں اور پاؤں پر تاریں بندھی ہوئی، اور بعض جسموں پر ٹینک کے نیچے دبنے کے نشانات پائے گئے۔ ہڈیاں ٹوٹی ہوئی اور شدید جلن کے آثار بھی نمایاں ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ نے واضح کیا کہ یہ افراد قدرتی طور پر نہیں بلکہ جان بوجھ کر قتل کیے گئے۔ 120 میں سے صرف چھ جسموں کی شناخت ممکن ہو سکی ہے۔
آپ کا تبصرہ