مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین میں لاپتہ افراد کے مرکز کے سربراہ احمد مسعود کے مطابق، غزہ میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گمشدہ افراد کے بارے میں معلومات جمع کرنے میں متعدد رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔
احمد مسعود نے بتایا کہ ان میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق، صہیونی حملوں کے بعد بڑی تعداد میں شہداء کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہیں، جبکہ اسرائیلی فورسز نے متعدد فلسطینی شہریوں کو مختلف بہانوں سے گرفتار یا اغوا کر لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ