مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ غرب اردن میں سڑک پر ایک اسرائیلی فوجی فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات میں واقعے کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش قرار دیا گیا، تاہم بعد میں واضح ہوا کہ حملہ براہِ راست فائرنگ کے ذریعے کیا گیا۔
صہیونی میڈیا کے مطابق ایک فلسطینی گاڑی تیزی سے اسرائیلی فوجیوں کی جانب بڑھی اور انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فلسطینی شہید ہوگیا۔
اسرائیلی فوجی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے دوران ایک فوجی کو گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوا، اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں فوجی اہلکاروں اور ایمبولینسز کی بڑی تعداد روانہ کی گئی۔
آپ کا تبصرہ