25 مئی، 2014، 9:00 AM

بیلجیئم

برسلز میں یہودیوں کے عجائب گھر پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک

برسلز میں یہودیوں کے عجائب گھر پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک

مہر نیوز/ 25 مئی / 2014 ء : بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یہودیوں کے عجائب گھر پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یہودیوں کے عجائب گھر پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کے قریب ایک کار میں یہودیوں کے عجائب گھر پہنچا اور میوزیم کے مرکزی دروازے پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ واقعے میں تین افراد مارے گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔ ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس واقعہ کو یورپ میں اسرائیل کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کا غماز قراردیا ہے۔

News ID 1836391

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha