مہر خبررساں ایجنسی نے ش ینہ وا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبے قندوز میں خودکش حملہ آوروں کی جانب سے فوجی بھرتی کے دو مراکز پر حملے میں کم از کم پانچ افغان فوجی اور دو حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں۔یہ حملے دو فوجی مراکزپر ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دارالحکومت کابل میں افغان فوجیوں کی ایک گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ کابل کے اہم فوجی بھرتی کے مرکز کے باہر فوجیوں سے بھری ایک گاڑی پر حملہ ہوا جس میں کم از کم پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں دو حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر صوبہ قندوز میں خود کش حملہ آوروں نے ایک فوجی بھرتی کے مرکز پر حملہ کیا ہے جہاں اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان لڑائی جاری ہے اور اب تک دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس فوجی مرکز کے اندر کم از سو افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ عمارت کو افغانستان اور اتحادی فوجیوں نے گھیرا ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ