مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کو امریکی دھمکیوں میں شدت کے بعد روس نے واضح طور پر وینزویلا کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے سلسلے میں ونزوئلا کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا کہ ماسکو آزاد اور خودمختار ممالک کے خلاف زور زبردستی کے استعمال کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
لاوروف نے کہا کہ روس وینزویلا کی خودمختاری کی حفاظت کے لیے کراکس کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، خاص طور پر جب امریکہ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتوں میں ملک پر حملے کے منصوبے بنا رہا ہے۔
اس سے پہلے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے ملک بھر میں عوامی فورسز کو امریکہ سے مقابلے کے لیے تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ