12 جنوری، 2025، 8:33 AM

وینزویلا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ کی مدودرو کو مبارک باد

وینزویلا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ کی مدودرو کو مبارک باد

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صدر مدورو کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران وینزویلا کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے صدارتی انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

اس موقع پر ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیکولس مدورو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران وینزویلا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور دونوں اقوام کی بھلائی کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے پُرجوش ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ صدر مدورو ملک اور وینزویلا کے عظیم عوام کی خدمت میں کامیاب ہوجائیں۔ تہران کراکس کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور دونوں اقوام کی بھلائی کے لیے منتخب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران وینزویلا کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے جو امریکہ کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

News ID 1929510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha