20 ستمبر، 2025، 10:32 AM

شام میں اسرائیل۔جولانی سکیورٹی معاہدے کے خلاف عوامی مظاہرے

شام میں اسرائیل۔جولانی سکیورٹی معاہدے کے خلاف عوامی مظاہرے

حمص میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور الجولانی کے صہیونی حکومت کے ساتھ معاہدے کو خیانت اور سازش قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،​​​​​​ شام کے شہر حمص میں عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر اس حالیہ سکیورٹی معاہدے کے خلاف احتجاج کیا ہے جو ابومحمد الجولانی کی قیادت میں شام پر قابض گروہ اور اسرائیلی حکومت کے درمیان طے پایا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے اس معاہدے کو شام کی حاکمیت اور عوامی خودمختاری کے خلاف خطرناک سازش قرار دیا۔ مظاہرین نے اس پیش رفت کو شام کی ارضی وحدت اور قومی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ شام کے عوام ایسے کسی معاہدے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے جو اسرائیل کے مفادات کے لیے ہو اور ملک کی خودمختاری کو پامال کرے۔

ابومحمد الجولانی نے چند روز قبل مغربی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں اعتراف کیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں ٹھوس نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ ناگزیر ہے اور اس میں شام کی فضائی حدود اور ارضی سالمیت کا احترام شامل ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال صلح یا تعلقات کا قیام زیر غور نہیں۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے جولانی گروہ کو ایک مفصل تجویز دی ہے جس کے تحت جنوب مغربی دمشق سے لے کر مقبوضہ سرزمینوں کی سرحد تک کے علاقے کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر حصے میں مختلف حفاظتی انتظامات ہوں گے، جن میں شام کے جنگی طیاروں کی پرواز اور بھاری ہتھیاروں کی تنصیب پر پابندی شامل ہے۔

اکسیوس کا کہنا ہے کہ یہ تجویز امریکی دباؤ کے بغیر دی گئی ہے اور لندن میں جولانی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی، اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹجک امور ران درمر اور امریکی ایلچی برائے شام ٹام باراک کی موجودگی میں اس پر تفصیلی بات چیت بھی ہوچکی ہے۔

News ID 1935452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha