13 ستمبر، 2025، 4:42 PM

دوحہ اجلاس، "نشستن برخاستن" سے صہیونی حکومت کو مزید شہہ ملے گی، لاریجانی

دوحہ اجلاس، "نشستن برخاستن" سے صہیونی حکومت کو مزید شہہ ملے گی، لاریجانی

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے صہیونی حکومت کے خلاف عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف اجلاس منعقد کرنے سے غاصب اسرائیل کو مزید جرائت ملے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ ایسا اسلامی سربراہی اجلاس جو عملی اقدامات کے بغیر صرف تقریروں اور بیانات پر مشتمل ہو، دراصل اسرائیل کے لیے نئی جارحیت کا پروانہ سمجھا جائے گا۔

لاریجانی نے زور دیا کہ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ کم از کم ایک مشترکہ آپریشنل ہیڈکوارٹر قائم کریں تاکہ صہیونی حکومت کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن اقدام ہی اسرائیلی رہنماؤں کے لیے باعث تشویش ہوگا اور انہیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی پر مجبور کرسکتا ہے۔

لاریجانی نے عرب حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھوکے اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے تو کچھ نہیں کیا، لیکن کم از کم اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کچھ اقدامات تو کرو تاکہ مزید تباہی نہ ہو۔

News ID 1935330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 14:10 - 2025/09/14
      0 0
      بالکل سچی اور کھری بات کہی ہے ۔