7 ستمبر، 2025، 11:02 AM

لندن، فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے پر کریک ڈاؤن، 400 افراد گرفتار

لندن، فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے پر کریک ڈاؤن، 400 افراد گرفتار

برطانیہ میں آزادیٔ بیان کے دعووں کے برعکس، فلسطین کی حمایت میں پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والے احتجاج پر پولیس نے حملہ کرکے سینکڑوں کو گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لندن میں فلسطین کے حامی مظاہرین پر پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ احتجاج پارلیمنٹ کے سامنے اس وقت ہوا جب مظاہرین نے فلسطین کے حامی گروپ پر عائد پابندی کے خلاف نعرے لگائے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، لندن پولیس نے دعوی کیا کہ گرفتار شدگان میں کئی افراد پر پولیس اہلکاروں پر حملے اور ایک ممنوعہ گروہ کی حمایت جیسے الزامات ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، پولیس نے مظاہرین سے سخت اور بعض مقامات پر پرتشدد رویہ اختیار کیا۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے؛ گزشتہ ماہ بھی برطانوی پولیس ایک ہی روز میں 500 سے زائد فلسطین حامی کارکنوں کو گرفتار کرچکی ہے

۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یورپ میں اس طرح کے واقعات فلسطینی عوام کے حق میں بڑھتی عوامی حمایت کو دبانے اور اسرائیلی جرائم کے خلاف آواز بلند کرنے والے گروہوں کو خاموش کرنے کی کوشش ہیں۔

News ID 1935222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 18:40 - 2025/09/07
      0 0
      امریکہ اسرائیل اور ان کے کٹھپتلی یورپین ممالک کے حکمرانوں کے دن اب گنے جا چکے ہیں کیونکہ انسب کی عوام ان سے بیزار ہیں ۔