29 اگست، 2025، 3:22 PM

چین کی ایران کے خلاف مغربی اقدامات پر تنقید اور واشنگٹن کو انتباہ، مذاکرات کی بحالی پر زور

چین کی ایران کے خلاف مغربی اقدامات پر تنقید اور واشنگٹن کو انتباہ، مذاکرات کی بحالی پر زور

چین نے ایران کے خلاف یورپی ممالک کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے ایٹمی مسئلے پر دوبارہ مذاکرات کی ضرورت اور اقوام متحدہ میں مزاحمت کا عندیہ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف مغربی اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی مسئلہ حساس مرحلے میں ہے اور مذاکرات فوری طور پر دوبارہ شروع ہونے چاہئیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ چین امن اور بات چیت کے ذریعے ایران کے ایٹمی مسئلے کو صحیح راستے پر لانے کی حمایت کرتا ہے۔

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کو غیر تعمیری اقدام قرار دیا اور زور دیا کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

اسی دوران وزارت خارجہ چین نے واشنگٹن کو بھی خبردار کیا اور کہا کہ امریکہ کو ایک چین کے اصول کا احترام کرنا چاہیے اور تائیوان کے امور میں مداخلت بند کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک رسمی خط میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس کو یورپی ٹرائیکا کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے اختلافات  حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

News ID 1935088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha