مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزبالله نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم فوجی لباس میں دکھائی دے رہے ہیں۔
تنظیم نے اس ویڈیو کے ساتھ مزاحمتی ہتھیار اور لبنان کے موجودہ حالات سے متعلق شیخ نعیم قاسم کے حالیہ بیانات بھی پیش کیے گئے ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے اپنی تقریر میں امریکہ کی لبنان میں مداخلت کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ امریکہ لبنان پر پابندیاں عائد کر رہا ہے اور تعمیر نو کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ امریکہ لبنان میں فساد پھیلا رہا ہے اس لئے قابل اعتماد نہیں بلکہ ملک کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ ان ہتھیاروں کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو ہماری آزادی اور سلامتی کی ضمانت ہے؟ ہم ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوں گے جو ہمیں دشمن سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم اسرائیل کو لبنان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہمارا اسلحہ ہماری روح، عزت، زمین اور وقار کی علامت ہے۔
شیخ نعیم قاسم کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ حزبالله قومی دفاع اور ہتھیاروں کے بارے میں اپنے کے موقف پر قائم ہے اور ہر طرح کے بیرونی دباؤ کے باوجود اسرائیل کی سرگرمیوں کو لبنان میں روکنے کے لیے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ