16 اگست، 2025، 10:12 PM

صیہونی وزرا کے خلاف بین الاقوامی گرفتاری کے احکام جلد جاری ہوں گے

صیہونی وزرا کے خلاف بین الاقوامی گرفتاری کے احکام جلد جاری ہوں گے

بن گویر اور اسموتریچ پر نسل پرستانہ پالیسیوں کے الزام میں بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمات تیار، سیاسی دباؤ کے باوجود قانونی کارروائی کی توقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیلی حکومت کے دو اعلی عہدیداروں کے خلاف بین الاقوامی گرفتاری کے احکام جلد جاری کیے جاسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیر داخلہ ایتامار بن گویر اور وزیر خزانہ بیتسلئیل اسموتریچ پر نسل پرستی پر مبنی بیانات اور پالیسیوں کے تحت مقدمات تیار کیے جاچکے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ان دونوں اسرائیلی وزیروں کو کسی بین الاقوامی عدالت میں اس نوعیت کے الزامات کا سامنا ہوگا۔

ذرائع نے میدل ایسٹ آئی کو بتایا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے دونوں وزرا کے خلاف کئی فائلیں تیار کرلی ہیں، اگرچہ ابھی تک یہ درخواستیں باضابطہ طور پر عدالت میں جمع نہیں کرائی گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قانونی اقدام پر شدید بین الاقوامی دباؤ بھی موجود ہے تاکہ گرفتاری کے احکامات کو روکا جاسکے۔ تاہم انسانی حقوق کے کارکنوں اور قانونی ماہرین کو امید ہے کہ انصاف کے تقاضے سیاسی مداخلت پر غالب آئیں گے۔

News ID 1934871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha