24 اگست، 2025، 9:30 AM

غزہ پر حملے کے معاملے پر صہیونی سیاسی اور فوجی قیادت میں شدید لفظی جنگ

غزہ پر حملے کے معاملے پر صہیونی سیاسی اور فوجی قیادت میں شدید لفظی جنگ

صہیونی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اور فوجی سربراہ آمنے سامنے آگئے جبکہ نتن یاہو خاموش تماشائی بنے رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ اور فوج کے سربراہ ایال زامیر کے درمیان غزہ پر حملے کے طریقہ کار اور قبضے کے منصوبے پر شدید لفظی جھڑپ ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق، اسموتریچ نے زامیر پر الزام لگایا کہ وہ جنگی مقاصد کے حصول میں سنجیدہ نہیں۔

اس پر زامیر نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کو فوجی معاملات کی کوئی سمجھ نہیں، یہاں تک کہ وہ ایک بریگیڈ اور بٹالین میں فرق تک نہیں جانتے۔

رپورٹ کے مطابق، اس تلخ کلامی کے دوران وزیر اعظم نتن یاہو خاموش رہے، جبکہ وزیر برائے اسٹریٹیجک امور رون ڈرمر نے صرف اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ جنگ بندی اور فوری اقدام کے خواہاں ہیں۔

News ID 1934981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha