مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے بین الاقوامی عدالت انصاف کی نائب صدر جولیا سبوتندے کے اسرائیل کے حق میں دیے گئے حالیہ بیان پر شدید تنقید کی ہے۔
غریب آبادی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی عدالت انصاف کی نائب صدر کا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا حیران کن اور عدالتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے، خاص طور پر جب اسرائیل کے خلاف کئی مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ اس جانبداری سے بین الاقوامی عدالت انصاف کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا ہے کیونکہ یہ عدالتی غیرجانبداری کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے کہ جولیا سبوتندے، جو یوگنڈا سے تعلق رکھتی ہیں، نے 10 اگست کو ایک چرچ کی تقریب میں کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی مجھ پر نظر کیوں کہ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہوں۔ اگرچہ میرا ملک سمیت پوری دنیا اسرائیل کے خلاف ہے۔
گزشتہ سال، سبوتندے واحد جج تھیں جنہوں نے ICJ کے 17 رکنی بینچ میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کو قابل سماعت قرار دینے کی مخالفت کی تھی۔ اسی طرح، جولائی 2024 میں جب 15 رکنی بینچ نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیرقانونی قرار دیا، تو سبوتندے واحد جج تھیں جنہوں نے اختلافی نوٹ دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ