21 جولائی، 2025، 10:42 AM

ایران نے 12 روزہ جنگ میں عظیم فتح حاصل کی، اسپیکر عراقی پارلیمنٹ

ایران نے 12 روزہ جنگ میں عظیم فتح حاصل کی، اسپیکر عراقی پارلیمنٹ

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمود المشهدانی نے کہا ہے کہ حالیہ مسلط کردہ جنگ میں ایران نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف عظیم فتح حاصل کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمود المشهدانی نے کہا ہے کہ ایران نے حالیہ مسلط کردہ جنگ میں غاصب اسرائیل کو امریکا اور مغرب کی بھرپور حمایت حاصل ہونے کے باوجود عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا۔

محمود المشهدانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف حالیہ کامیابی" پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران غاصب اسرائیلی عوام نے خوف کے عالم میں پناہ گاہوں میں زندگی گزاری، جبکہ ایرانی عوام اپنے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر معمول کی زندگی گزار رہے تھے اور صیہونی حکومت کا تمسخر اُڑا رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام عراقی قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور دونوں ممالک نہ صرف پڑوسی ہیں بلکہ مشترکہ پالیسیوں اور مفادات کے حامل بھی ہیں۔

ایران کے خلاف دوبارہ کسی بھی جارحیت پر عراق اس کے ساتھ کھڑا ہوگا

عراقی اسپیکر نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوتا ہے تو عراق اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی جانب سے عراق کو دہشت گرد تنظیم داعش سے نجات دلانے میں کردار قابل احترام اور ناقابل فراموش ہے۔

محمود المشهدانی نے اسلامی ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے اور عالم اسلام میں مؤثر اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو تقسیم نہیں بلکہ وحدت کی اشد ضرورت ہے۔

News ID 1934405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha