21 جولائی، 2025، 9:36 AM

یورپی حکام سے ملاقات کا وقت طے کیا جا رہا ہے، عراقچی

یورپی حکام سے ملاقات کا وقت طے کیا جا رہا ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی حکام کے ساتھ ملاقات کا عندیہ دیتے ہوئے ملکی مفادات کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ ایران سید عباس عراقچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی حکام کے ساتھ ملاقات کا وقت ابھی طے نہیں پایا، لیکن اس پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو ایران کے موقف سے آگاہ ہونا چاہیے، اور ہم ان کے ساتھ مذاکرات میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور واضح مؤقف کے ساتھ شریک ہوں گے۔

عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران جنگ کے بعد اپنے قانونی اور سیاسی حقوق کو بھرپور طریقے سے پیروی کرے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یورپیوں کے ساتھ ملاقات میں ایران کا موقف واضح اور مضبوط ہے اور ہم خالی ہاتھ نہیں جا رہے بلکہ پر عزم اور مؤثر موقف کے ساتھ شرکت کریں گے۔

News ID 1934400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha