18 جولائی، 2025، 9:03 AM

ایران و مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران و مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ نے مصر کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے شام پر صہیونی حکومت کی جارحیت سمیت خطے کے حالات پر گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق گفتگو میں سید عباس عراقچی نے شام، لبنان اور بالخصوص غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں اور انسانی نسل کشی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کی جنگ طلبی اور توسیع پسندانہ پالیسیوں نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کے خلاف مربوط اور عملی حکمت عملی اختیار کریں تاکہ اس کے جارحانہ اقدامات کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جاسکے۔

مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے گفتگو کے دوران شام کی ارضی سالمیت، قومی وحدت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر مصر کے موقف کو دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ مصر ہر اس کوشش کی مخالفت کرتا ہے جو شام کی تقسیم یا خودمختاری کے خلاف ہو۔

News ID 1934332

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha