مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک غیر مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے یہ جھوٹا دعوی کیا گیا کہ ایران نے اسرائیل پر ایک فرضی جوہری حملے کی تصویر جاری کی ہے۔ تاہم ایرانی ذرائع ابلاغ اور سرکاری اداروں کی جانب سے اسکی سختی سے تردید کی گئی ہے۔
یہ پوسٹ جو "BRICS News" نامی ایک ایکس اکاؤنٹ سے شائع ہوئی، ایک ایسی تصویر پر مشتمل تھی جو مبینہ طور پر اسرائیل پر ایک جوہری حملے کی منظرکشی کرتی ہے۔ پوسٹ میں دعوی کیا گیا کہ اسے ایرانی ذرائع سے جاری کیا گیا ہے۔ تاہم، مذکورہ اکاؤنٹ کا نہ صرف BRICS تنظیم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ایرانی حکومت یا کسی سرکاری ادارے سے بھی اس کی کوئی وابستگی ثابت نہیں ہوسکی۔

مصدقہ ایرانی ذرائع، سرکاری بیانات اور معروف میڈیا چینلز کی جانچ کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ نہ تو ایرانی حکومت اور نہ ہی کوئی متعلقہ ادارہ اس تصویر کے اجراء میں ملوث ہے۔ اس کے برعکس، یہ پوسٹ ایک وسیع تر گمراہ کن مہم کا حصہ معلوم ہوتی ہے جس کا مقصد موجودہ نازک جغرافیائی و سیاسی صورتحال میں تناؤ کو ہوا دینا یا غلط فہمیاں پیدا کرنا ہوسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس تصویر کی نوعیت یا تو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ معلوم ہوتی ہے یا پھر مکمل طور پر جعلی ہے۔ اس کو ایران سے جوڑنا ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ