مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی ایران کے صوبہ مازندران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلیجنس یونٹ نے ایک اہم کارروائی کے دوران ایک ایسے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے جو بیرون ملک موجود ایران مخالف عناصر کی براہ راست ہدایت پر ایک بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاری ایک پیچیدہ انٹیلیجنس آپریشن کے ذریعے عمل میں آئی۔ امام زمان کے سپاہیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو کسی بھی کارروائی سے پہلے گرفتار کرلیا۔
بیان کے مطابق اس کارروائی کے دوران اس نیٹ ورک کے متعدد اراکین کو بھی شناخت کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کامیاب اقدام سے ایک بڑی ممکنہ سیکیورٹی خلاف ورزی کو قبل از وقت ناکام بنا دیا گیا۔
سپاہ کربلا نے خبردار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی تخریبی اقدام کی صورت میں سخت اور فیصلہ کن ردعمل سامنے آئے گا۔
آپ کا تبصرہ