مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام پر حاکم دہشت گرد تکفیری گروہ تحریر الشام کے کارندوں کی جانب سے خواتین پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں ان جرائم کی دستاویزی کارروائی میں مصروف ہیں۔
المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم دہشتگرد تنظیم الجولانی کے عناصر کی جانب سے علوی خواتین کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خاص طور پر حمص، لاذقیہ اور دیگر علوی اکثریتی علاقوں میں خواتین کو اغوا کر کے یرغمال بنایا جا رہا ہے، جہاں انہیں نہ صرف جسمانی بلکہ شدید نفسیاتی اذیتیں دی جاتی ہیں۔ زیادہ تر واقعات میں براہ راست الجولانی گروہ سے منسلک دہشتگردوں کو ملوث پایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگرد عناصر ان کارروائیوں کے بعد اپنے نشانات مٹانے کی کوشش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بیشتر کیسز منظرعام پر نہیں آتے۔ اندازے کے مطابق صرف ۱۰ فیصد واقعات ہی عوامی طور پر رپورٹ ہوتے ہیں، باقی زیادہ تر خوف اور دھمکیوں کی وجہ سے چھپے رہتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ