مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل امیر حاتمی نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گی۔
یہ بات انہوں نے تہران میں واقع شہید لشکری ایئربیس کے دورے کے دوران کہی، جہاں ان کے ہمراہ ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری اور فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حمید واحدی بھی موجود تھے۔
جنرل حاتمی نے اس موقع پر دورے میں بیس کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
میجر جنرل حاتمی نے دفاعِ مقدس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران ثابت کر دیا کہ ہم ایران کی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایرانی فوج کی اولین ذمہ داری ملک کی خودمختاری، اسلامی نظام اور سرزمین کی سالمیت و آزادی کا دفاع ہے۔ ہم اپنی پوری طاقت اور ارادے کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ