4 جولائی، 2025، 11:53 AM

ایامِ محرم میں مہران بارڈر سے ایک لاکھ سے زائد زائرین کی آمد و رفت

ایامِ محرم میں مہران بارڈر سے ایک لاکھ سے زائد زائرین کی آمد و رفت

ایرانی صوبہ ایلام کے گورنر احمد کرمی کے مطابق ایامِ محرم کے دوران مہران بارڈر سے گزرنے والے زائرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صوبہ ایلام کے گورنر احمد کرمی کے مطابق ایامِ محرم کے دوران مہران بارڈر سے گزرنے والے زائرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد افراد نے اس سرحدی راستے سے عبور کیا۔

انہوں نے بتایا کہ زائرین کو پانی، کھانے پینے اور آمد و رفت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اس سال پارکنگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ پارکنگ پشتیبان اور شہید رئیسی (برکت) ٹرمینل کو مرکزی پارکنگ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جہاں اب تک 20 ہزار سے زائد گاڑیاں پارک کی جا چکی ہیں۔

News ID 1934081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha