4 جولائی، 2025، 12:01 PM

ایران نے فضائی حدود عالمی پروازوں کے لیے کھول دی، تمام پروازیں بحال

ایران نے فضائی حدود عالمی پروازوں کے لیے کھول دی، تمام پروازیں بحال

ایران نے اپنی فضائی حدود عالمی ہوابازی کے لیے کھول دی ہے اور ملک بھر کے تمام اہم ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مہرآباد اور امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈوں سمیت ملک کے شمال، مشرق، مغرب اور جنوب میں واقع ہوائی اڈے اب مکمل طور پر فعال ہیں اور مسافروں کو پروازوں کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ اقدام متعدد بین الادارہ جاتی اجلاسوں، ہوا بازی کے شعبے سے وابستہ اداروں کی مشاورت، اور شہری ہوابازی تنظیم کے رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد موجودہ ملکی حالات میں سیکورٹی اور حفاظتی امور کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، تمام ہوائی اڈوں پر پروازوں کی بحالی سے ملکی و بین الاقوامی فضائی سفر معمول پر آ گیا ہے، اور شہریوں کو بلا تعطل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

News ID 1934083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha