مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیاں جمعہ کے روز آذربائیجان پہنچ گئے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
فوزولی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر مسعود پزشکیاں کے استقبال کے لیے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آذربائیجان کے وزیر ثقافت عادل کرملی آغدام فوزولی اور خوجاوَند اضلاع میں صدر کے خصوصی نمائندے امین حسینوف اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیاں آج خنکندی میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
صدر مسعود پزشکیاں کی آذربائیجان میں قیام کے دوران ترک صدر سمیت مختلف ممالک کے سربراہان کے ساتھ اہم دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
صدر مسعود پزشکیاں کا دورۂ آذربائیجان خطے میں اقتصادی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ