محرم الحرام کی شبِ ہشتم کی مناسبت سے عزاداری کی پُر سوز مجلس جمعرات کی شام مصلی امام خمینیؒ ارومیہ میں منعقد ہوئی۔ اس روحانی و پُر درد محفل میں کثیر تعداد میں عزادارانِ حسینی نے شرکت کی اور نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے جانثار ساتھیوں کی یاد میں گریہ و زاری کی۔
مجلس کے دوران خطباء و ذاکرین نے واقعۂ کربلا کے مصائب بیان کیے اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ فضا یا حسینؑ، یا عباسؑ اور لبیک یا زینبؑ کے نعروں سے گونجتی رہی۔
آپ کا تبصرہ