عزاداری سید الشہداءؑ
-
شب شہادت حضرت فاطمہ زہراؑ کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں عزاداری
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دختر گرامی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سے امام خمینی امام بارگاہ میں پیر کی رات رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی اعلیٰ حکام اور عوام کی شرکت سے مجلس منعقد ہوئی۔
-
مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات
ملاقات میں ملکی و بین اقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ زائرین کرام کو درپیش مسائل اور انکے تدارک کے لئے سیر حاصل گفتگو ہوئی اور پاکستان و ایران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اخوت و بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا گیا۔
-
عزاداری و زیارت کی رقم سیلاب زدگان کی مدد پر خرچ کرنا بہتر عمل ہے، علامہ امین شہیدی
پاکستانی معروف عالم دین نےکہاکہ اربعینِ حسینی پر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد شاید ایک لاکھ کے قریب ہو لیکن سیلاب متاثرین کروڑوں کی تعداد میں ہیں۔ اگر عزاداری اور زیارت کے لئے مخصوص رقم سیلاب زدگان کی مدد پر خرچ کی جائے تو اس کا ثواب کم نہیں ہوگا۔
-
پاکستان کے صوبہ سندھ میں 115 عزاداروں پر مقدمہ، رانی پور پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال
احتجاج سے خطاب میں شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ ہم ساٹھ برس سے گاؤں وڈا بھیلار میں عزاداری کرتے ہیں لیکن اس برس ایس ایچ او رانی پور نے ماتمی جلوس کو پولیس سیکیورٹی دینے کے باوجود پولیس تھانہ رانی پور پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔
-
ایران بھر میں عزاداروں نے عاشورا کے دن نماز ظہر و عصر جماعت کے ساتھ ادا کی
اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام بڑے اور چھوٹےشہروں میں عاشورا کے دن نماز ظہر و عصر جماعت کے ساتھ ادا کی گئی ہے۔
-
ایران بھر میں شب عاشور کی عزاداری جاری، کل یوم عاشورا منایا جائے گا
ایران سمیت پوری دنیا میں نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کی عزاداری عروج پر پہنچ چکی ہے اور ایران میں شب عاشور کی مجالس کا آغاز ہوگیا ہے۔
-
ماتمی انجمنوں کی مرکزی کمیٹی سے خطاب:
عزاداری، اہل بیتؑ کی محبت اور ولایت کو نئی نسل تک پہنچانے کا ذریعہ ہے، رہبر معظم انقلاب
آپ براداران عزیز سے میری درخواست یہ ہے کہ اپنے آپ کو حسینی تحریک کا عملدار سمجھیں۔ حسینی عزاداری کا عَلَم آپ کے ہاتھ میں ہے۔ یہ بہت بڑا مرتبہ ہے، یہ بہت مقدس عہدہ ہے۔ اگر عاشورا کے دن امام حسین علیہ السلام کی تحریک ختم ہو گئي ہوتی تو امام حسین کو پھر علمدار کی ضرورت نہیں ہوتی۔
-
رہبر معظم کی موجودگی میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری
حسینیۂ امام خمینی میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی پہلی شب کی مجلس برپا ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای شریک ہوئے۔
-
ایام عزا میں تہران کے روح پرور مناظر
ماہ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی سید الشہداء علیہ السلام کا ہر عاشق اپنے طور پر سیاہ پوشی کرے کے اور ہر جگہ سیاہ پرچم نصب کر کے امام حسین علیہ السلام سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتا ہے۔
-
عزاداروں اور بانیان کو تنگ کرنے کے غیر انسانی رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا،علامہ راجہ ناصر عباس
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی اور سہولیات فراہم کرنا ریاستی اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے۔
-
عزاداری سید الشہداءؑ پر کوئی قدغن قبول نہیں، علامہ ساجد علی نقوی
پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ایک جانب ملک سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہے تو دوسری جانب عوام کی شہری و مذہبی آزادیوں کو سلب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔