رہبر معظم کی موجودگی میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری

حسینیۂ امام خمینی میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی پہلی شب کی مجلس برپا ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای شریک ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسینیۂ امام خمینی میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی پہلی شب کی مجلس برپا ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای شریک ہوئے۔      
مجلس سے خطاب میں حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے بندگی کو انسان میں پروردگار کی تجلی کا لازمہ قرار دیا اور اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دینی حکومت، بندگي کے فروغ اور توحیدی معاشرے کی تشکیل کے لئے ضروری ہے، کہا کہ بندگی کے جذبے کو پروان چڑھانے اور طرح طرح کی برائيوں اور آلودگيوں سے انسان کو بچانے اور اس کی مدد کرنے میں حسینی کشش کا کردار بے نظیر ہے۔

اس مجلس کی ابتداء میں جناب محمد محسن موحدی نے تلاوت قرآن مجید کی، جناب مہدی سماواتی نے دعائے توسل اور مصائب پڑھے جبکہ جناب سید رضا نریمانی نے مرثیہ پڑھا اور نوحہ خوانی کی۔

News Code 1911848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha