3 جولائی، 2025، 5:39 PM

آیت اللہ خامنہ‌ای کو دھمکی پوری امت مسلمہ کی توہین ہے، آیت اللہ عیسی قاسم

آیت اللہ خامنہ‌ای کو دھمکی پوری امت مسلمہ کی توہین ہے، آیت اللہ عیسی قاسم

بحرین کے ممتاز شیعہ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے ٹرمپ کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کے خلاف توہین آمیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس دھمکی کو امت مسلمہ کی توہین قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ‌ای کے خلاف دیے گئے توہین آمیز بیانات اور دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آیت اللہ عیسی قاسم نے ان بیانات کو نہ صرف ایک جلیل القدر دینی مرجع کی توہین قرار دیا بلکہ اسے پوری امت مسلمہ اور اس کی مقدسات کی توہین سے تعبیر کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ‌ای صرف ایران کے نہیں، بلکہ پوری امت اسلامیہ کے رہبر اور دینی پیشوا ہیں، جن کی اہانت امت کے عقیدے پر حملہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قم اور نجف کے اعلی دینی مراجع نے بھی امریکی صدر کی جانب سے آیت اللہ خامنہ‌ای کے خلاف توہین آمیز رویے اور دھمکیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول قرار دیا تھا۔ دونوں علمی و دینی مراکز کی جانب سے فتویٰ جاری کیا گیا، جس میں اس اقدام کو دینی اور اخلاقی حدود کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

News ID 1934068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha