مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے مرجع تقلید اور بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی اکبر حسینی حائری نے امریکی صدر اور صہیونی حکومت کے سربراہوں کی طرف سے رہبرِ معظم انقلاب اور شیعہ مرجعیت کے خلاف کیے گئے خطرناک دھمکیوں کے بعد ایک پیغام جاری کیا، جو حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
﴿وَمَن يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْغَالِبُونَ﴾ (المائدہ: 56)
حالیہ دنوں میں امریکہ کے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حملوں میں شدت آئی ہے، ہم اس غاصب اور مردود حکومت کی مقدس ایرانی سرزمین پر وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ یہ جارحیت، جو بین الاقوامی اور الہی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، نہ صرف مسلم اقوام کی عزت کی توہین ہے بلکہ اسلامی اور انسانی اقدار کے خلاف اعلان جنگ ہے۔
دوسری طرف، رہبر معظم انقلاب کے خلاف کھلے دھمکیوں کے سلسلے میں ہم صاف طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ان پر کسی بھی قسم کا حملہ، پوری امت اسلام پر حملہ ہے۔ کیونکہ وہ نہ صرف ایک حکومت کی سیاسی قیادت کر رہے ہیں، بلکہ دینی اعتبار سے امت اسلامی کی مرجعیت کے عہدے پر فائز ہیں اور استکباری طاقتوں کے مقابلے میں اسلامی مقاومت اور وحدت کی علامت، نیز جہادی راستے کے رہنما ہیں۔
لہٰذا، ہم امریکہ اور صہیونی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اس جارحانہ اور نادانانہ راستے پر چلنے کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ کیونکہ امت اسلامی کبھی بھی یہ برداشت نہیں کرے گی کہ اس کی دینی اور سیاسی مرجعیت کی حرمت پر کوئی حملہ کرے۔ اور جو کوئی بھی کسی بھی منصب اور مقام پر ہو، اگر ولی فقیہ کی حیثیت کو مجروح کرنے کی کوشش کرے گا، تو امت اسلامی کا جواب اس پر کاری اور پچھتانے والا ہوگا۔
ہم اپنی ذمہ داری کے تحت، امت اسلامی کے تمام فرزندوں اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا موقف واضح اور صاف انداز میں بیان کریں اور جمہوری اسلامی ایران کے عظیم مقاصد کے حصول کے لیے اپنی تمام تر کوششیں صرف کریں، جو امام خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی قیادت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
ہم اسلامی جمہوریہ ایران، اس کے مجاہد عوام اور اس کے حکیم رہبر کی مکمل اور یقینی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور جو کوئی بھی ان پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، ہم اس کے مقابلے میں پوری طاقت سے ڈٹ جائیں گے۔ ہمارا یہ پختہ یقین ہے کہ دشمن کی خطے کی امن و استحکام کو خراب کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، جیسا کہ اس کی گزشتہ سازشیں ناکام ہوئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ﴾
اور اللہ اکبر! دشمنان دین مردہ باد، مستکبروں اور ستمگروں پر ہمیشہ لعنت ہو۔
دفتر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی اکبر حسینی حائری
27 ذی الحجہ 1446 ہجری، بمطابق 23 جون 2025 عیسوی
آپ کا تبصرہ