26 جون، 2025، 12:07 PM

تیونس میں ایران، یمن اور غزہ کے حق میں عوامی مظاہرہ

تیونس میں ایران، یمن اور غزہ کے حق میں عوامی مظاہرہ

تیونس میں اسرائیل کی جانب سے ایران، یمن اور غزہ پر جارحیت کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیونس میں عوام نے اسرائیل کے خلاف اور ایران، یمن اور غزہ کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے دارالحکومت کی سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے خلاف مقاومتی محاذ کی حمایت کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مقاومت کے حق میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔

یہ مظاہرہ نہ صرف غزہ بلکہ ایران اور یمن پر ہونے والے حملوں کے خلاف بھی عوامی غصے کا اظہار تھا، جسے عرب دنیا میں بڑھتی ہوئی یکجہتی کی علامت سمجھا جارہا ہے۔

News ID 1933900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha