19 اکتوبر، 2025، 12:15 AM

جنوبی شام میں الجولانی کے خلاف عوامی مظاہرے شدت اختیار کرگئے

جنوبی شام میں الجولانی کے خلاف عوامی مظاہرے شدت اختیار کرگئے

جنوبی شام کے شہر السویداء اور شہبا میں شہریوں کی جانب سے الجولانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دمشق حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی شام کے مختلف شہروں میں الجولانی کے خلاف وسیع پیمانے پر عوامی مظاہرے ہوئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، السویداء اور شہبا میں بڑی تعداد میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر الجولانی کی قیادت اور پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

شامی انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے بتایا کہ مظاہرین نے پلاک کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ گرفتار افراد کی رہائی اور ان کی خیریت سے آگاہی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے دمشق حکومت کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

احتجاجی مظاہروں میں نعرہ لگایا گیا: "السویداء اس کے باشندوں کی ملکیت ہے"۔

جبکہ مظاہرین نے الجولانی کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا: "اے الجولانی! اے جھوٹے! اے دہشت گرد فوج کے سربراہ!"

News ID 1936006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha