24 جون، 2025، 11:36 PM

جوہری پروگرام بلاتعطل جاری رہے گا، ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ کا دوٹوک موقف

جوہری پروگرام بلاتعطل جاری رہے گا، ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ کا دوٹوک موقف

ایرانی قومی جوہری ادارے کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ جوہری پروگرام بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اداره برائے ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ملک کے پرامن جوہری پروگرام کو کسی قسم کے تعطل سے بچانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں اور ان تنصیبات پر ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اسلامی نے مزید کہا کہ ایران نے پہلے سے ایسے جامع اقدامات ترتیب دے رکھے تھے، جن کی مدد سے پیداواری عمل اور جوہری صنعت کی خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھا جاسکے۔

دوسری جانب ایرانی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ایرانی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی جوہری صنعت ملک کی ساخت میں اس قدر گہرائی سے پیوستہ ہوچکی ہے کہ دشمن اس ٹیکنالوجی کو جڑ سے تباہ کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایسی صلاحیتیں اور گنجائشیں موجود ہیں جن کی بدولت جوہری ترقی کا سفر بغیر رکاوٹ کے جاری رکھا جاسکتا ہے۔

News ID 1933869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • حماد رضا PK 11:05 - 2025/06/25
      0 0
      زندہ باد ایران