28 مئی، 2025، 2:27 PM

جوہری شراکت داری، رسمی پیشکش موصول نہیں ہوئی، سربراہ ایرانی جوہری ایجنسی

جوہری شراکت داری، رسمی پیشکش موصول نہیں ہوئی، سربراہ ایرانی جوہری ایجنسی

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو کسی ملک کی طرف سے یورنئیم افزودگی کنسورشیم کی رسمی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نےکہا ہے کہ ایران کو افزودگی کنسورشیم پر کسی ملک کی طرف سے کوئی رسمی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔

کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی نے کہا کہ ایران کو اب تک یورینیم افزودگی کے کنسورشیم سے متعلق کوئی باقاعدہ اور رسمی پیشکش موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملکی ایندھن کے ساتھ ایک مکمل ایرانی ایٹمی پاور پلانٹ بنانے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ یہ تمام امور واضح اور شفاف ہیں اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں انجام پارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ایران کی جوہری صنعت کا حصہ دنیا کے مجموعی ایٹمی پروگراموں کے مقابلے میں 3 فیصد سے بھی کم ہے، لیکن جو معائنہ ہم پر ہو رہا ہے وہ عالمی معائنوں سے تقریبا 25 فیصد زیادہ ہے یعنی ہمیں دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت 12 گنا زیادہ جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ دنیا میں کوئی اور ملک ایران کی طرح اس قدر شدید دباؤ اور معائنہ برداشت کررہا ہو۔ ہم نے یہ سب صرف اعتماد سازی کے لیے برداشت کیا ہے۔

ایٹمی ادارے کے سربراہ نے واضح کیا کہ اگر ہمارے پاس یورینیم افزودگی نہ ہو اور ہم 20 فیصد افزودہ ایندھن تیار نہ کر سکیں تو ہم مختلف اقسام کی دوائیں بھی تیار نہیں کرسکتے۔

News ID 1933028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha