5 جون، 2025، 2:25 PM

ایران کی جوہری پیشرفت مغرب کو ہضم نہیں ہو رہی، سربراہ ایٹمی ادارہ

ایران کی جوہری پیشرفت مغرب کو ہضم نہیں ہو رہی، سربراہ ایٹمی ادارہ

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری ٹیکنالوجی میں عالمی طاقتوں کے برابر آگیا ہے جو مغرب کو ہضم نہیں ہورہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی ایندھن کے فیول سائیکل میں خودکفالت تک پہنچ چکا ہے اور اس صنعت کے تمام اہم اجزاء سے مکمل طور پر بہرہ‌مند ہے۔

ایرانی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی ایک اہم علم ہے جو سائنسی اور فنی ترقی میں بڑی مدد دیتا ہے۔ اسی لیے مغربی ممالک، خاص طور پر امریکہ نے اس پر زبردستی اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب نے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا ہے، جن میں دہشت گردانہ اقدامات، تخریب کاری اور دیگر سازشیں شامل ہیں۔

اسلامی نے وضاحت کی کہ آج ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں ایٹمی ایندھن کے تمام ضروری حصے ہمارے پاس موجود ہیں اور ہم خود کفیل ہوچکے ہیں۔ یہی بات مغرب کو برداشت نہیں ہو رہی اسی لیے وہ ہماری مخالفت اور دشمنی میں مزید شدت لا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورینیم کی افزودگی جوہری صنعت کی بنیاد ہے، اور اس کے بغیر ایٹمی ایندھن تیار نہیں کیا جا سکتا۔ مغربی ممالک چاہتے ہیں کہ ایران اپنا ری ایکٹر نہ بنائے اور صرف باہر سے ایندھن خرید کر کام کرے جو ان کے دوہرے رویے کی نشانی ہے۔

اسلامی نے اسرائیل کے کردار پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا امریکہ پر مسلط ایک فکری لابی ہے جو صیہونی اثر و رسوخ کے زیر سایہ ایران کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے یکطرفہ طور پر اپنی شفافیت اور اعتمادسازی ثابت کی ہے۔ جوہری معاہدے پر ایران نے ڈیڑھ سال تک تنہا عمل کیا، جب کہ دوسری جانب سے صرف الزامات اور پروپیگنڈہ جاری رہا۔

News ID 1933219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha