مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اجلاس کی قیادت پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار نے کی۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس کے دوران ایران اور پاکستان کی معاشی اور تجارتی تعاون میں فروغ کے مختلف راستوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزارت خارجہ کی قائم مقام آمنہ بلوچ، نائب وزیر خارجہ اسد گیلانی اور وزارت تجارت، فائنانس اور داخلہ کے نائب وزرا شامل تھے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے کہ سنیٹر اسحق ڈار نے باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور علاقائی استحکام کی بنیاد پر ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا
آپ کا تبصرہ