5 جون، 2025، 2:06 PM

حج 1446، مشرکین سے برائت کی قرارداد، عرفات میں حاجیوں کی عالمی حکومتوں سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیل

حج 1446، مشرکین سے برائت کی قرارداد، عرفات میں حاجیوں کی عالمی حکومتوں سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیل

میدان عرفات میں حاجیوں نے مشرکین سے برائت کی قرارداد میں عالمی حکومتوں سے اپیل کی کہ صہیونی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے روابط منقطع کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مناسک حج کے دوران ایرانی زائرین نے مشرکین سے  کی سالانہ تقریب کے موقع پر جاری کردہ قرارداد میں فلسطین کو امت مسلمہ کا مرکزی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اپنایا اور دنیا بھر کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت سے ہر طرح کے تعلقات ختم کر دیے جائیں اور اسے تمام علاقائی و بین الاقوامی اداروں سے نکال باہر کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مشرکین سے برائت کی تقریب جمعرات 5 جون کو میدان عرفات میں ہوئی جس میں ایرانی حجاج نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام بھی زائرین کے لیے پڑھ کر سنایا گیا، جب کہ اختتامی قرارداد میں حجاج کرام نے اپنے اصولی مؤقف کو صراحت سے بیان کیا۔

قرارداد میں حجاج نے حضرت ابراہیمؑ، نبی کریمؐ اور ائمہ اہل بیتؑ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے امام خمینیؒ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تعلیمات سے وفاداری کا اعلان کیا۔

حجاج کرام نے زور دیا کہ قدس کی آزادی کا واحد راستہ مظلوم فلسطینی عوام کی مزاحمت اور پوری امتِ مسلمہ کی ہمہ گیر حمایت ہے۔

حاجیوں نے صہیونی حکومت کی غزہ میں جاری نسل کشی اور جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی، اقتصادی و سیاسی تعلقات منقطع کریں اور اسے تمام علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں سے خارج کریں۔

قرارداد میں امریکی سامراج اور صہیونی حکومت کی پالیسیوں کو امت مسلمہ میں تفرقہ ڈالنے کا ذریعہ قرار دے کر ان سے مکمل برائت اور نفرت کا اظہار کیا گیا۔

عرفات کے میدان میں موجود حاجیوں نے قرآن کریم کی ہدایت اور اہل بیتؑ کی تعلیمات کی بنیاد پر عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کو ضروری قرار دیا۔

قرارداد میں حجاج کرام نے ایرانی عوام کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر علمی بلندیوں اور ملک کی پیشرفت میں ولی امر مسلمین کی اطاعت کو شرعی و ملی فریضہ قرار دیا۔

قرارداد کے اختتام پر دعا کی گئی کہ دشمنانِ اسلام، بالخصوص صہیونی حکومت، اپنی سازشوں میں ناکام ہو اور امت مسلمہ سربلند و کامیاب ہو۔

News ID 1933220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha