23 جون، 2025، 5:53 PM

مسلط کردہ جنگ میں ایران کی جیت یقینی ہے، حزب اللہ لبنان

مسلط کردہ جنگ میں ایران کی جیت یقینی ہے، حزب اللہ لبنان

لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ آخر کار ایران جیت جائے گا کیونکہ وہ حق پر ہے اور دشمن نے ان کے خلاف دراندازی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے العہد ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایرکی فتح یقینی ہے، کیونکہ وہ حق پر ہے اور دشمن نے ان کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس ایک ہمدرد قوم ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے خلاف متحد ہو کر کام کرتی ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی کہ ایران کے پاس ایک بہادر اور پرعزم قیادت ہے جو ایران کو سربلند اور مضبوط بنانے کا عزم رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی طرف سے امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کو قتل کرنے کی بزدلانہ دھمکی اس کی پست فطرتی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس شرمناک بیان سے اس کی کمزوری بھی ثابت ہوتی ہے۔ ٹرمپ عالم اسلام بلکہ دنیائے جہاں میں اس عظیم شخصیت اور مرجع تقلید کے مقام و مرتبے سے واقف نہیں ہے۔ اس کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس طرح کی بزدلانہ اور احمقانہ دھمکیوں کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

 حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ مستکبرین جہاں کو ایران پر حملہ کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی کیونکہ اس سے پورا خطہ خطرے میں پڑ گیاہے۔

News ID 1933823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha