23 جون، 2025، 6:43 PM

شام میں موجود امریکی فوجی اڈے پر حملہ، سیکیورٹی سخت کر دی گئی

شام میں موجود امریکی فوجی اڈے پر حملہ، سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں موجود ایک امریکی فوجی اڈے پر مارٹر حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، باخبر ذرائع نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ شام کے صوبہ الحسکہ کے مغربی علاقے میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اڈے کے مرکزی دروازے پر سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

تاحال حملے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی حکام نے واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

News ID 1933827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha