23 جون، 2025، 12:56 PM

شمالی اور مشرقی تہران میں متعدد مقامات پر حملے، فضائی دفاعی نظام فعال

شمالی اور مشرقی تہران میں متعدد مقامات پر حملے، فضائی دفاعی نظام فعال

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شمالی اور مشرقی تہران میں متعدد عمارتوں پر حملے کیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی حکومت نے ایک بار پھر ایران کے دارالحکومت تہران کو نشانہ بنایا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شمالی اور مشرقی تہران میں متعدد عمارتوں پر حملے کیے گئے ہیں۔

کچھ دن پہلے صہیونی ریاست نے شمال اور مشرقی تہران کے بعض علاقوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چند عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حملوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات اور جانی نقصان کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تہران کے جنوبی علاقوں کی فضا میں متعدد بار فضائی دفاع کے میزائل فائر کیے گئے۔ یہ اقدام ممکنہ فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا گیا۔

ابھی تک ایرانی سرکاری حکام کی جانب سے اس واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور متعلقہ ادارے معاملے کی مکمل جانچ کر رہے ہیں۔

حکام کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مکمل طور پر پرامن رہیں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی اطلاعات پر اعتماد کریں۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور دونوں جانب سے شدید جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1933813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha