23 جون، 2025، 12:21 PM

ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی طیارے بحیرۂ روم پر سرگردان

ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی طیارے بحیرۂ روم پر سرگردان

اسرائیلی ٹی وی چینل "چینل 12" نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے باعث اسرائیلی طیارے گزشتہ 40 منٹ سے بحیرۂ روم کی فضاؤں میں چکر لگا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل "چینل 12" نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے باعث اسرائیلی طیارے گزشتہ 40 منٹ سے بحیرۂ روم کی فضاؤں میں چکر لگا رہے ہیں اور اب تک انہیں تل ابیب سمیت کسی بھی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال ایران کی جانب سے جاری میزائل حملوں کے تناظر میں پیدا ہوئی ہے، جس کے باعث اسرائیل کی فضائی حدود میں شدید خطرات لاحق ہیں۔

چند گھنٹے قبل بھی اطلاعات آئی تھیں کہ ایک اسرائیلی طیارہ، جو "بن گوریون ایئرپورٹ" پر اترنے والا تھا، میزائل حملوں کے سبب اپنا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوا۔

News ID 1933812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha