23 جون، 2025، 6:30 AM

صدر پوٹن سے مشترکہ خطرات کے بارے میں مذاکرات ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ

صدر پوٹن سے مشترکہ خطرات کے بارے میں مذاکرات ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر پوٹن کے ساتھ ملاقات میں مشرق وسطی کے حالات اور تہران اور ماسکو کو درپیش مشترکہ خطرات کے بارے میں مذاکرات ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

ماسکو پہنچنے کر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ ایران اور روس کو اس وقت مشترک دشمنوں اور خطرات کا سامنا ہے۔ دونوں ممالک مختلف موضوعات پر یکساں اور مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔ ماسکو میں روسی رہنماؤں کے ساتھ ان مسائل پر مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر موجود حالات کا تقاضا یہ ہے کہ ایران اور روس سنجیدہ اور زیادہ باریک بینی سے بات چیت کریں۔ اگرچہ دورہ ماسکو پہلے سے ہی طے شدہ تھا تاہم ایران پر امریکی حملے کے بعد روسی رہنماؤں سے ملاقات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے روس کی جانب سے ایران پر امریکی حملے کی مذمت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ سلامتی کونسل اس سلسلے میں مزید ٹھوس اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے امریکہ نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ جب کوئی ملک ایسا اقدام کرنے کے بعد کھلم کھلا اس پر فخر کرے اور اقوام متحدہ اور عالمی جوہری ایجنسی اس اقدام کی مذمت بھی نہ کرسکے تو ان اداروں کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی پرامن جوہری تنصیبات پر امریکی حملے سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اب جوابی کارروائی کرنا ایران کا جائز حق ہے۔

News ID 1933805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha