22 جون، 2025، 1:54 PM

قومی اتحاد اور مزاحمت دشمن پر فتح کی ضمانت ہے، حجۃ الاسلام احمدی

قومی اتحاد اور مزاحمت دشمن پر فتح کی ضمانت ہے، حجۃ الاسلام احمدی

اربعین ثقافتی اور تعلیمی کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام حمید احمدی نے قومی اتحاد اور مزاحمت کو صیہونی خبیث دشمن پر فتح کی ضمانت قرار دیا۔

حجت الاسلام حمید احمدی نے  مہر نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا: ایران کا ایک بڑا اور وسیع ملک ایک حساس خطے میں اپنے اہم، اسٹریٹجک اور کردار کے حامل مقام کی وجہ سے مغربی ایشیا میں استعماری ممالک کے تسلط کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹ رہا ہے۔

ان دنوں اسلامی جمہوری ایران  مغرب کی سب سے زیادہ مجرمانہ دہشت گرد اور کٹھ پتلی ریاست  کے مظالم کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ ایران کے خلاف جارحیت تمام بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی پر امن ایٹمی  پروگرام کو روکنے کے جھوٹے بہانے کے تحت اس نے رہائشی علاقوں اور بے دفاع لوگوں پر حملہ کیا، سائنسدانوں اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو قتل کیا اور سویلین بچوں اور خواتین کو بھی شہید کیا۔

ایران کے خلاف یہ صریح اور بلا جواز جارحیت قابل مذمت ہے اور جارح دشمن کو قانونی  کٹہرے میں لاکر سخت  سزا ملنی چاہیے۔ اگر آج اسے کوئی ٹھوس جواب نہیں ملا تو یہ جرائم اور دہشت گردی کو پہلے سے زیادہ ڈھٹائی سے دہرائے گا۔

امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ جارحانہ اقدامات نے سب سے پہلے یہ ظاہر کیا کہ ایران برسوں سے  دنیا کو ایک سفاک اور جارح حکومت کے خطرات کے بارے میں خبردار کرتا رہا ، آج دنیا اسے مشاہدہ کررہی ہے۔  ایران نے کہا تھا اگر ہم اس کے خلاف عبرتناک ہتھیاروں سے لیس نہیں ہوئے تو وہ مغرب کی حمایت سے خطے کے تمام ممالک کے خلاف ڈھٹائی سے اپنی جارحیت جاری رکھے گا۔ اور کوئی ملک محفوظ نہیں رہے گا۔ دوم یہ کہ  سفاک صیہونی حکومت کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ تسلط پسندانہ نظام نافذ کرے تاکہ استعماری مفادات کو یقینی بنانے کے لیے خطے کی ہر آزاد ریاست اور قوم کا تختہ الٹ جائے۔  لیکن یہ سب چیزیں خام خیالی کے علاوہ کچھ نہیں۔

News ID 1933779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha