مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کی صبح استنبول میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ پیر کے روز ماسکو جائیں گے تاکہ روسی حکام کے ساتھ اہم اور سنجیدہ مشاورت کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ روسی صدر سے ملاقات بھی ان کے دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
عباس عراقچی کا یہ دورہ ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کے تناظر میں ہو رہا ہے، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
آپ کا تبصرہ