22 جون، 2025، 11:40 AM

جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ، سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، ایران کا خط

جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ، سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، ایران کا خط

ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندہ دفتر نے خط لکھ کر سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران عالمی امن اور صلح کی حفاظت کے لئے فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ امریکی جنایت کی شدید مذمت کی جائے اور تمام ضروری اقدامات انجام دے سکیں اور حملے کا ارتکاب کرنے والوں کا فوری مواخذہ کیا جاسکے۔

ایرانی نمائندہ دفتر نے مزید کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران اس جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

News ID 1933767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha