21 جون، 2025، 7:40 PM

ایران کے خلاف امریکی اور برطانوی غیر قانونی اقدام کے خطرناک نتائج نکلیں گے، برطانوی اخبار

ایران کے خلاف امریکی اور برطانوی غیر قانونی اقدام کے خطرناک نتائج نکلیں گے، برطانوی اخبار

برطانوی اخبار گارڈین نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ غلط انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد کی گئی ہے لہذا اگر امریکہ اور برطانیہ بھی میدان میں آئیں تو 2003 کی طرح تباہ کن نتائج نکلیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی جریدے دی گارڈین نے ایران کی ایٹمی اور حساس تنصیبات پر حملے سے اسرائیل کے اسٹریٹیجک اہداف پورے نہیں ہوں گے۔ امریکہ کی شراکت داری سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اخبار نے ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر حملے سے اسرائیل کے مقاصد مکمل نہیں ہوں گے۔

اخبار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے خلاف مزاحمت میں زبردست اضافہ ہوگا۔ چنانچہ خطے میں کشیدگی میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اخبار کے مطابق ایرانی بلیسٹک میزائل حملوں کے مقابلے میں صہیونی حکومت کی استقامت کے بارے میں ابہامات موجود ہیں۔

اخبار نے کہا کہ اس جنگ کی بنیاد غلط معلومات اور انٹیلی جنس رپورٹس پر ہے لہذا اگر امریکہ اور برطانیہ اس جنگ میں ملوث ہوجائیں تو 2003 میں عراق کے خلاف جنگ کی طرح تباہ کن اثرات ظاہر ہوں گے۔

اخبار نے کہا ہے کہ امریکی قیادت میں ایران کے خلاف ایسی جنگ نہ منصفانہ ہے اور قانونی۔ اس جنگ میں امریکہ یا اس کے اتحادی شامل ہوجائیں تو مغربی ایشیا میں تباہ کن جنگ ہوگی۔ امریکی فوجی مداخلت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ واشنگٹن ایک زمانے میں بین الاقوامی قوانین کا معمار بلکہ شاید محافظ سمجھا جاتا تھا لیکن آج حقیقت اس کے برعکس ہے۔ امریکی صدر نتن یاہو پر غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر زور دینے کے بجائے اس کی حمایت پر کمربستہ ہیں۔ انہوں نے ایران پر حملوں کو غیر معمولی قرار دیا اور ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اخبار نے تاکید کی ہے کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملہ جنیوا کنونشن کے تحت ممنوع ہے کیونکہ ایٹمی تابکاری کا خطرہ ہے۔

اخبار نے برطانوی حکومت سے کہا ہے کہ احتیاط سے قدم اٹھائے اور اسرائیل کی حمایت میں کسی قسم کا اقدام کرنے سے باز رہے۔

News ID 1933731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha