11 نومبر، 2011، 1:22 PM

امریکی وزیردفاع

ایران کے خلاف کارروائی کے سنگين نتائج کا اعتراف

ایران کے خلاف کارروائی کے سنگين نتائج کا اعتراف

مہر نیوز- 11 نومبر 2011ء: امریکی وزیردفاع نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر فوجی کارروائی کے علاقہ پر سنگين نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور ایسی کارروائی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر فوجی کارروائی کے علاقہ پرسنگين اور تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور ایسی کارروائی سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے علاقہ میں موجود امریکی فوجیوں پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کے بعد ایران کے خلاف مزيد اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لئے اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ گفتگو جاری رکھے ہوئے ہے ۔امریکی وزیر دفاع کے بیانات سے قبل اسرائيل کے صدر شیمون پرز نے گذشتہ ہفتہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی۔

News ID 1457362

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha