12 جون، 2025، 1:26 PM

عید غدیر کی مناسبت سے تہران میں سب سے بڑا علوی پرچم نصب+ ویڈیو

عید غدیر کی مناسبت سے تہران میں سب سے بڑا علوی پرچم نصب+ ویڈیو

عیدِ سعید غدیر خم کی آمد پر ایران کے دارالحکومت تہران میں 1000 مربع میٹر عظیم علوی پرچم لہرایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مختلف شہروں اور قصبوں میں عید سعید غدیر کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

دارالحکومت تہران میں بزرگ‌ترین علوی پرچم لہرایا گیا۔ یہ عظیم پرچم 1000 مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے اور اسے حرم امام علی علیہ السلام کی کاوشوں اور مختلف مذہبی و ثقافتی اداروں کی شرکت سے نصب کیا گیا۔

اس پرشکوہ تقریب میں اہل بیت علیہم‌السلام کے عاشقوں، عقیدت مندوں اور مختلف مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

علوی پرچم کی تیاری اور نصب میں لوگوں نے رضاکارانہ طور پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جو غدیر کے پیغامِ محبت و وحدت کا عملی مظہر تھا۔

تقریب کا آغاز قرآنِ کریم کی تلاوت سے ہوا جس میں ولایتِ امیرالمؤمنینؑ کے قرآنی دلائل کو نمایاں کیا گیا۔ آیۂ مبارکہ "الیوم أکملت لکم دینکم..." کی تلاوت نے حاضرین کے دلوں کو ایمان سے معطر کردیا۔

علم کشائی کی تقریب میں آستان مقدس علوی کے قائم مقام متولی شیخ کرار الخفاجی نے خطاب کرتے ہوئے عید غدیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ غدیر کا دن وہ عظیم دن ہے جب رسول اللہ ﷺ نے ہزاروں حاجیوں کے درمیان حضرت علی بن ابی طالبؑ کا ہاتھ بلند کرکے فرمایا: کیا میں تمہاری جانوں پر تم سے زیادہ حق نہیں رکھتا؟ سب نے کہا: جی ہاں، یا رسول اللہ! تو رسولؐ نے فرمایا: پس یہ علیؑ تمہارے مولا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کی یاد منانا ولایت علوی کے پیغام کو عام کرنا ہے، جو درحقیقت دین کی روح اور اسلام کے کمال کی علامت ہے۔

مقررین نے تاکید کی کہ جو لوگ ولایتِ علیؑ کو قبول کرتے ہیں، وہ دراصل خدا کی مکمل نعمت کے وارث بن جاتے ہیں، اور یہی وہ نعمت ہے جو قیامت کے دن نجات کا ذریعہ ہوگی۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے حضرت ولی عصر عجل‌الله‌تعالی‌فرجه‌الشریف، مراجع کرام اور تمام مومنین کو اس بابرکت عید کی مبارکباد پیش کی۔

News ID 1933368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha