مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے غزہ میں صیہونی فوجیوں کے خلاف نئے آپریشن سے آگاہ کیا ہے۔
القدس بریگیڈز کے مجاہدین نے قابض فوجیوں کے ٹھکانے اور خان یونس پر یورش کرنے والے حملہ آوروں کی گاڑیوں پر مارٹر گولے داغے۔
گزشتہ روز قدس بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا: مجاہدین نے خان یونس میں گھات لگا کر 10صیہونی فوجیوں پر حملہ کیا جن میں سے کئی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
آپ کا تبصرہ