31 مئی، 2025، 10:09 AM

نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ فیصلہ کن موڑ پر، بغیر وکیل کے سخت سوالات کا سامنا

نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ فیصلہ کن موڑ پر، بغیر وکیل کے سخت سوالات کا سامنا

صہیونی وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے الزامات پر ہونے والی عدالتی کاروائی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے خلاف مختلف الزامات کے تحت جاری عدالتی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف جاری عدالتی کارروائی اپنے سب سے اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، جس میں وہ وکیل کی غیر موجودگی میں سخت سوالات کا سامنا کریں گے۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو منگل کے روز اپنی عدالتی سماعت کے سب سے اہم مرحلے میں داخل ہوں گے جس میں ان سے سخت اور چیلنجنگ سوالات کیے جائیں گے اور تفتیش کے دوران انہیں اپنے وکیل سے مشورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ عدالتی عمل بدعنوانی، دھوکہ دہی اور عوامی اعتماد کے غلط استعمال جیسے الزامات پر مشتمل ہے، جن کے باعث نیتن یاہو برسوں سے قانونی مشکلات کا شکار ہیں۔

چینل 13 نے مزید بتایا کہ یہ مرحلہ طویل ہو سکتا ہے اور اس کا دورانیہ ممکنہ طور پر ایک سال تک پھیل سکتا ہے۔

News ID 1933094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha